Saturday, April 20, 2024

عالمی ادارہ صحت نے رواں موسم گرما میں زکا وائرس یورپ پہنچنے کا خدشہ ظاہر کر دیا

عالمی ادارہ صحت نے رواں موسم گرما میں زکا وائرس یورپ پہنچنے کا خدشہ ظاہر کر دیا
May 18, 2016
لندن (ویب ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں موسم گرما میں یورپی ممالک زکا وائرس کا نشانہ بن سکتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق زکا وائرس ایڈیز مچھر کی پرورش کیلئے سازگار ماحول رکھنے والے یورپی علاقوں میں پھیل سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق روس اور جارجیا کے جزیرے بھی اس کا شکار ہو سکتے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے خطرے کے لحاظ سے فرانس‘ سپین‘ اٹلی اور یونان کو درمیانے جبکہ برطانیہ کو کم درجے کی کیٹگری میں رکھا ہے تاہم اقوام متحدہ نے لوگوں کیلئے کوئی نئی سفری ہدایات جاری نہیں کی ہیں۔ واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر کے ممالک کو مچھروں کی پرورش کی جگہوں کو ختم کرنے کی ہدایت جاری کر رکھی ہے اور لوگوں خصوصاً حاملہ خواتین سے کہا ہے کہ وہ مچھروں سے متاثرہ کسی بھی بیماری کی صورت میں ہسپتالوں سے رجوع کریں۔