Friday, April 26, 2024

عالمی ادارہ صحت نے برطانیہ میں تیار کردہ کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی

عالمی ادارہ صحت نے برطانیہ میں تیار کردہ کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی
December 31, 2020

نیو یارک (92 نیوز) عالمی ادارہ صحت نے برطانیہ میں تیار کردہ کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی۔ دس کروڑ خوراکوں کا آرڈر دے دیا گیا۔

اگلے ہفتے سے باقاعدہ ویکسی نیشن کا عمل شروع کیا جائیگا۔ ادھر پنجاب حکومت نے آئسولیشن پالیسی لاگو کر دی۔ برطانیہ سے آئے افراد کو گھروں میں سات دن قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

برطانیہ عوامی سطح پر کورونا ویکسین استعمال کرنے والا پہلا ملک بھی بن گیا۔ شمالی آئرلینڈ کی نوے سالہ خاتون کو ویکسین لگائی گئی۔ 90 سالہ مارگریٹ کینن کو وسطی برطانیہ کے ایک اسپتال میں ویکسین لگائی گئی۔ مارگریٹ ایک جیولری شاپ پر کام کرتی تھیں اور چار سال پہلے ہی ریٹائر ہوئی ہیں۔ ان کا ایک بیٹا اور بیٹی ہیں۔ جب کہ چار پوتے پوتیاں بھی ہیں۔