Monday, September 16, 2024

عالمی ادارہ خوراک اور حکومت سندھ کے مابین فراہمی خوراک کا معاہدہ

عالمی ادارہ خوراک اور حکومت سندھ کے مابین فراہمی خوراک کا معاہدہ
April 12, 2016
کراچی (92نیوز) عالمی ادارہ برائے خوراک اور حکومت سندھ کے درمیان آئندہ 3 تین سال کیلئے فوڈ سکیورٹی پروگرام‘ غذائی قلت سے بچاو اور ناگہانی آفات سے نمٹنے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے۔ منصوبے پر چار کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالر لاگت آئےگی۔ تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب میں سندھ کے سینئر وزیر مراد علی شاہ نے صوبے میں غذائی تحفظ اور ناگہانی صورتحال مثلاً سیلاب اور خشک سالی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ورلڈ فوڈ پروگرام کی کاوشوں کی تعریف کی۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کی طرف سے سٹیفن کلوننگ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ خوراک اور حکومت سندھ کے دوران مثالی شراکت داری ہے۔ اس پروگرام کے تحت سندھ کے دورافتادہ علاقوں کی یونین کونسلز میں خوراک کی رسائی‘ خوراک کی کمی کے تدارک کیلئے منصوبہ سازی کی جائے گی۔