Tuesday, April 23, 2024

عالمی اداروں میں وزیراعظم عمران خان کی کامیاب پالیسیوں کی دھوم

عالمی اداروں میں وزیراعظم  عمران خان کی کامیاب پالیسیوں کی دھوم
April 15, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) عالمی اداروں میں وزیراعظم  عمران خان کی کامیاب پالیسیوں کی دھوم  ، 10 بلین ٹری سونامی منصوبہ دنیا کے لئے شاندار مثال بن گیا  ۔ورلڈ اکنامک فورم کا  ٹریلین ٹری منصوبے کا اعلان ،،، عمران خان کے خطاب کو مہم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

عالمی اداروں میں وزیر اعظم  عمران خان کی کامیاب پالیسیوں کی دھوم  ہے ، ورلڈ اکنامک فورم نے ایک ٹریلین ٹری منصوبے میں عمران خان کے خطاب کو مہم کا حصہ بنالیا ، ورلڈ اکنامک فورم نے ٹریلین ٹری سونامی منصوبے کی ویڈیو باضابطہ جاری کردی ۔

ورلڈ اکنامک فورم نے 90 فیصد  ویڈیو میں وزیر اعظم عمران خان کے خطاب اور ویژن کو دکھایا ،  ویڈیو میں پاکستان کی وادیوں، پہاڑوں،جنگلوں اور کھیتوں میں درخت لگاتے لوگ دکھائے ، پاکستان کے درخت لگانے کے کامیاب تجربے بارے دنیا بھر کو آگاہ کیا  ۔

 ورلڈ اکنامک فورم  نے مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کو ویڈیو بھجوادی  ۔