Friday, March 29, 2024

عالمگیر خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ، خود کو قرنطینہ کر لیا

عالمگیر خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت  آگیا ، خود کو قرنطینہ کر لیا
June 21, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز)  پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

عالمگیر خان نے کہا کہ  وہ اسلام آباد میں ہیں جہاں انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ، عوام سے دعاؤں  کی اپیل ہے ۔

عالمگیر خان پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ہیں جبکہ  سیاست میں آنے سے قبل انہوں نے کراچی کے مسائل  پر حکمرانوں کی مبذول کرانے سے شہرت حاصل کی ، انہوں نے فکس اٹ کے نام سے ایک سماجی تنظیم بنائی جس کے ذریعے وہ  حکمرانوں کی توجہ کراچی کے مسائل کی جانب مبذول کرواتے ۔

ماضی میں  کراچی کے مسائل اٹھانے پر فکس اٹ اور پیپلزپارٹی کے جیالوں میں تصادم بھی ہو چکا ہے   ۔ کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے  فکس اٹ نے احتجاج کیا ، کارکن تین تلوار پر وزیر بلدیات کے دفتر کے باہر پہنچے اور خوب نعرے بازی کی ۔

 اطلاع ملنے پر جیالے بھی تین تلوار پہنچ گئے جہاں ان کا  فکس اٹ کارکنوں سے سامنا ہوا جس کے بعد فریقین میں  تکرار کے بعد ہاتھا پائی ہوگئی۔