Friday, May 3, 2024

عاقب جاوید لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ،فخر زمان نائب کپتان مقرر

عاقب جاوید لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ،فخر زمان نائب کپتان مقرر
December 27, 2017

لاہور ( ویب ڈیسک ) عاقب جاوید کو لاہور قلندرز کا ہیڈ کوچ جبکہ فخر زمان کو نائب کپتان مقرر کر دیا گیا ہے ۔ عاقب جاوید ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کے عہدے پر بھی تعینات رہیں گے ۔
لاہور قلندرز کے چیئرمین رانا فواد لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندرز میں نئے لوگوں کو لانے کافیصلہ کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نئے لوگ لانے کے فیصلے کے تحت ہی لاہور قلندرز کے نائب کپتان فخر زمان ہوں گے اور برینڈن میکولم کی کپتانی میں ٹیم آگے جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس طرح سے فخر زمان کو میکولم سے سیکھنے کا موقع ملے گا ۔ اس بار ٹیم ضرور کامیاب ہوگی۔
اس موقع پر فخر زمان نے کہا کہ عاقب جاوید سے ٹریننگ کے لیے رابطہ کیا، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ نےبھی کافی صلاحیتیں ابھاریں جب کہ میری کامیابی میں لاہور قلندرز کا بہت ہاتھ ہے۔