Tuesday, May 7, 2024

عافیہ صدیقی اور شکیل آفریدی کے بدلے کوئی لین دین نہیں ہو رہا ، شاہ محمود قریشی

عافیہ صدیقی اور شکیل آفریدی کے بدلے کوئی لین دین نہیں ہو رہا ، شاہ محمود قریشی
November 10, 2018
ملتان ( 92 نیوز ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح کر دیا  کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور شکیل آفریدی کے بدلے کوئی لین دین نہیں ہو رہا،ایسے کیسز میں سودے بازی نہیں ہوتی، عافیہ صدیقی کی اگر باقی سزا یہاں پوری ہو تو انکی فیملی کوسہولت مل جائے گی۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  عافیہ صدیقی کی جو سزا رہ گئی ہے وہ پاکستان میں کٹ جائے تو  انہیں اور ان کی فیملی کو آسانی ہو گئی ۔ ہم نے ان تک قونصل رسائی حاصل کی ہے اور امریکہ حکام سے کہا ہے کہ جو ان کا جائز قانونی حق ہے وہ ان کو ملنا چاہئے ۔ ان کا کہنا تھاکہ شکیل آفریدی  کے بارے میں پاکستان کا بڑا ٹھوس موقف ہے ، اس کو ایک پراسس کے ذریعے سزا ملی ہے اور پاکستانی سمجھتے ہیں کہ اس نے  پاکستان کے مفادات کیخلاف کام کیا ہے ، ہم قانون سے بالاتر ہو کرکچھ نہیں کر سکتے ۔