Friday, April 26, 2024

عاطف زمان کو قم دینے والوں کی اہم دستاویزات 92 نیوز کو موصول

عاطف زمان کو قم دینے والوں کی اہم دستاویزات 92 نیوز کو موصول
August 25, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کےقتل اورمالی اسکینڈل میں مزید اہم انکشافات سامنےآگئے،92 نیوز نے عاطف زمان  کورقم دینےوالوں کی اہم دستاویزحاصل کرلیں۔ عاطف زمان نے کسی کونہ بخشا، کراچی کے نیوز اینکرز ہوں یا ملک کے دوردراز علاقوں کے سادہ لوح شہری ، سب کو منافع کا لالچ دیا، لوگوں نےپلاٹ،زیورات اوردیگر قیمتی سامان فروخت کرکے عاطف زمان کو پیسہ دیا۔92 ٹونیوز نےسرمایہ کاروں کی مکمل فہرست حاصل کرلی۔ شاطر دماغ عاطف  نے 66 سے زائد افراد کو ایک ارب9 کروڑ 54 لاکھ 4ہزار232 روپے کا چونا لگایا، میڈیا پرسنز، تاجروں، زراعت سے وابستہ افراد اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے سرمایہ کاری کی۔ لیہ کی رہائشی رہائشی راشدہ بیگم نے بھی زندگی بھر کی جمع پونجی لگا دی ،اسلام آباد کے مدثررضا نےایک کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ، اوکاڑہ کے رہائشی احسن اقبال نے بھی لاکھوں روپے کی سرمایہ کاری کی، لاہور کےرہائشی ہارون اقبال دس لاکھ روپے لگائے۔ حافظ آباد کے وسیم جیلانی نے بھی زندی بھرکی جمع پونجی عاطف زمان کو دےدی ، دستاویزات کےمطابق محمد یاسر نامی تاجر نے 64 کروڑ 37 لاکھ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی۔ ایاز شوکت نامی بینکر نے 8 کروڑ 99 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی ، عرفان علی نے1 کروڑ 28 لاکھ روپےلگائے، مدثر اقبال نے پلاٹ فروخت کرکے 34 لاکھ 50 ہزار روپے کی سرمایہ کاری کی ، مدثر رضا نے ایک کروڑ 38 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کررکھی تھی۔ دیگر سرمایہ کاروں میں مختلف پرائیویٹ اداروں میں معمولی ملازمت کرنے والے افرادبھی  شامل ہیں ، کسانوں اور دیہاڑی دار  مزدوروں نے معمولی رقم سے مرید عباس کے ذریعے سرمایہ کاری کررکھی تھی۔