Monday, September 16, 2024

عاصمہ قتل کیس ، ڈی این اے رپورٹ مل گئی، کراس میچ کیلئے نمونے بھجوا دیئے گئے

عاصمہ قتل کیس ، ڈی این اے رپورٹ مل گئی، کراس میچ کیلئے نمونے بھجوا دیئے گئے
February 1, 2018

پشاور (92 نیوز) مردان کی چار سالہ عاصمہ قتل کیس میں پولیس کو اٹھارہ روز بعد بھی قاتل نہ ملا ، البتہ ڈی این اے رپورٹ مل گئی ۔ مردان پولیس نے عاصمہ کے ڈی این اے کے ساتھ کراس میچ کے لئے دو سو سے زائد نمونے بھجوا دیئے ۔
14 جنوری کو مردان گوجر گڑھی میں قتل ہونے والی چار سالہ عاصمہ کیس میں اہم پیش رفت ہو گئی ۔
مردان پولیس نے واقعہ کے اٹھارہویں پنجاب فرانزک لیب سے ڈی این اے رپورٹ ملنے کی تصدیق کر دی ۔
ڈی آئی جی مردان نے کہا کہ دو سو تریالیس مشکوک افراد کے ڈی این اے نمونے کراس میچ کے لئے پنجاب فرانزک لیب بھجوا دیئے ہیں ۔ مردان پولیس چار سالہ عاصمہ کی ڈی این اے رپورٹ کی تفصیلات بتانے سے گریزکر رہی ہے ۔ عاصمہ ڈی این اے رپورٹ پر جنسی تشدد کی تصدیق اور قاتل کی نشاندہی کا انحصار ہے ۔
ادھر کوہاٹ میں میڈیکل کالج کی طالبہ عاصمہ رانی قتل کیس کے سعودی عرب میں روپوش مرکزی ملزم مجاہد اللہ کی گرفتاری کے لئے انٹرپول کو مراسلہ بھجوا دیا گیا ۔