Friday, September 20, 2024

عاصمہ قتل کیس: سپریم کورٹ میں سماعت ایک ماہ تک ملتوی  

عاصمہ قتل کیس: سپریم کورٹ میں سماعت ایک ماہ تک ملتوی  
February 21, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ میں کوہاٹ کی عاصمہ رانی قتل کیس کی سماعت ایک ماہ تک ملتوی کردی گئی۔ چيف جسٹس نے ريمارکس ديئے کہ مقدمے پر اثرانداز ہونے کا پتہ چلا تو ايکشن ليں گے۔

ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل نےعدالت کو بتايا ملزم کے ریڈ وارنٹ جاری کررہے ہیں۔ ملزم کے چچا نے عدالت کو بتايا کہ ملزم مجاہد کے والد سے بیرون ملک رابطہ کیا ہے۔

چيف جسٹس نے ريمارکس ديے جلد یا تاخیر سے ملزم نے پکڑے جانا ہے، مفرورملزم کیلئے قانون میں ہمدردی باقی نہیں رہتی۔

چیف جسٹس نےملزم کے چچا سےاستفسار کيا آپ پی ٹی آئی کے رکن بھی ہیں؟ آپ کے مقدمے پراثرانداز ہونے کا پتہ چلا تو ایکشن لیں گے۔

چيف جسٹس نے کہا پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ملزم مجاہد کے ریڈوارنٹ جاری کردیئے ہیں۔ ایک ماہ تک نتائج دیں، عدالت نے سماعت ایک ماہ تک کے لیے ملتوی کر دی۔