Monday, September 16, 2024

عاصمہ رانی قتل کیس، گرفتار سہولت کار شاہ زیب نے جرم کا اعتراف کر لیا

عاصمہ رانی قتل کیس، گرفتار سہولت کار شاہ زیب نے جرم کا اعتراف کر لیا
February 4, 2018

کوہاٹ (92 نیوز) کوہاٹ میں میڈیکل کالج کی طالبہ عاصمہ رانی قتل کیس میں مرکزی ملزم کے گرفتار سہولت کار شاہ زیب نے جرم کا اعتراف کر لیا ۔
ادھر عاصمہ رانی قتل کیس میں مرکزی ملزم مجاہد کو ائیر پورٹ پہنچانے والی گاڑی اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل پولیس نے قبضے میں لے لیا ۔
پکڑی گئی گاڑی میں ملزم کو بے نظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ اسلام آباد پہنچانے والے سہولت کار شاہ زیب کو پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا ۔
گرفتار ملزم شاہ زیب نے پولیس کے سامنے مجاہد کو فرار کرانے میں مدد دینے کا اعتراف بھی کر لیا ۔
تفتیش کے دوران گرفتار ملزم شاہ زیب نے اعتراف کیا کہ اس نے مرکزی ملزم مجاہد کو فرار کرنے میں مدد دی ۔
ملزم شاہ زیب نے کہا کہ عاصمہ رانی پر فائرنگ کے بعد مجاہد کار میں بیٹھ کر اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچا اور وہاں سے سعودی عرب فرار ہو گیا ۔