Thursday, May 9, 2024

عاصمہ جہانگیر کی آج دوسری برسی منائی جا رہی ہے

عاصمہ جہانگیر کی آج دوسری برسی منائی جا رہی ہے
February 11, 2020
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان میں آئین اور قانون کی حکمرانی کی بات کرنے والی انسانی حقوق کمیشن کی سابق سربراہ عاصمہ جہانگیر  کی آج دوسری برسی منائی جارہی ہے۔ عاصمہ جہانگیر  27 جنوری 1952 کو لاہورمیں پیداہوئیں ، انہوں نے پاکستان میں عورتوں اور اقلیتوں کے حقوق کے لئے کام کیا ، وہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی صدر بھی رہیں۔ عاصمہ جہانگیرنے ہمیشہ جمہوریت کی بحالی کیلئے کام کیا اوراداروں کی سیاسی مداخلت پر تنقید کی ، انہوں نے نظام عدل میں بہتری اورججز کی شفاف تعیناتیوں پر زور دینے کے ساتھ عدلیہ بحالی تحریک میں بھی فعال کردار ادا کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے لیے بطور نمائندہ خصوصی ایران میں انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کے حیثیت سے بھی کام کیا ، ملک کے لیے خدمات کے صلے میں انہیں لکس وومین آف سبسٹانس ایوارڈ،لکس اسٹائل ایوارڈ سے نوازاگیا۔ عاصمہ جہانگیرکو 1995 میں انسانی حقوق پر کام کرنے کی وجہ سے رامون مگسیسی ایوارڈ سے بھی نواز گیا ، اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر کی 2018 کی 500 بااثر ترین مسلم شخصیات میں عاصمہ جہانگیرکو سرفہرست قرار دیا گیا۔ گیارہ فروری 2018 کو لاہور میں دل کے دورے کے باعث وہ خالق حقیقی سے جاملیں۔