Monday, September 16, 2024

عاصمہ جہانگیر کو سپرد خاک کر دیا گیا

عاصمہ جہانگیر کو سپرد خاک کر دیا گیا
February 13, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر اور انسانی حقوق کی کارکن عاصمہ جہانگیر کو سپرد خاک کر دیاگیا۔

عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ قذافی اسٹیڈیم کے باہر ادا کر دی گئی ، نمازہ جنازہ فاروق حیدرمودودی نے پڑھائی  ۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد  انکا جسد خاکی ان کے فارم ہاؤس پہنچایا گیا جہاں سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں انہیں سپردخاک کر دیا گیا ۔

نمازہ جنازہ کے موقع پر خواتین کی بڑی تعداد بھی موجودتھی ،  مرحومہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں بیدیاں روڈ پران کے فارم ہاؤس میں سپردخاک کردیاگیا ۔

مرحومہ کی رسم کل گلبرگ میں ان کی رہائش گاہ پراداکی جائے گی ۔

عاصمہ جہانگیر27 جنوری 1952 کولاہورمیں پیداہوئیں ،انہیں دنیا بھر میں انسانی حقوق کے اعزازات سے بھی نوازا گیا ۔ مرحومہ نے سوگواران میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہے ۔