Friday, March 29, 2024

عاصم کیپری اور اسحاق بو بی 22 نومبرتک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

عاصم کیپری اور اسحاق بو بی 22 نومبرتک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
November 18, 2016

 کراچی(92نیوز)انسداددہشت گردی کی عدالت نےامجد صابری قتل کیس میں گرفتار عاصم کیپری اور اسحاق بوبی کو اورنگی ٹاون میں پولیو اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کے قتل کے مقدمات میں 22 نومبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا پولیس کے مطابق ملزموں سےدیگر مقدمات کی بھی تحقیقات ہو رہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق معروف قوال امجد صابری قتل کیس سمیت ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ کے ملزمان عاصم کیپری اور اسحاق بوبی کو انسداددہشت گردی کی منتظم عدالت میں پیش کردیا گیا عدالت نے پولیس کی استدعا پر  دونوں ملزموں کو پولیس اہلکاروں کے قتل کے دومقدمات میں بایئس نومبر تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان نے تیس اپریل2016کو اورنگی ٹاون میں پولیو ٹیم پر حملہ کیا تھا حملے میں سات پولیس اہلکار شہید ہوگۓ تھے شہید پولیس اہلکاروں میں عبدالستار، اسماعیل، قائم دین، غلام رسول، یامین، وزیر علی اور رستم علی شامل تھےعدالت نےٹریفک پولیس اہلکاروں کے قتل کے   مقدمے میں بھی  ملزمان کاریمانڈ منظور کرلیا، عائشہ منزل پر مئی دوہزارسولہ میں  ٹریفک پولیس اہلکاروں شکیل اور اکرم  کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔