Thursday, March 28, 2024

عاصم سلیم باجوہ کا وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

عاصم سلیم باجوہ کا وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
September 3, 2020
 اسلام اباد (92 نیوز) عاصم سلیم باجوہ نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہا وزیر اعظم کو استعفیٰ پیش کر دوں گا۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے طور پر کام جاری رکھوں گا ۔ ادھر وزیر اعظم کے معاون خصوصی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنے خلاف الزامات کی تردید کر دی۔ https://twitter.com/AsimSBajwa/status/1301528438633902082?s=20 اپنے ٹویٹ میں کہا وہ  اپنے خلاف تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں ۔ اللہ  کا  شکر ہے کہ میری اور اہلخانہ   کے خلاف الزامات کی کوشش بے نقاب ہو گئی ۔ الحمداللہ ، ہماری شہرت کو داغدار کرنے کی ایک اور کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ عزت و وقار کے ساتھ پاکستان کی خدمت کر رہا ہوں اور کرتا رہوں گا۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا صحافی احمد نورانی نے 27 اگست 2020ء کو جو خبر دی، اسے مسترد کرتا ہوں۔  خبر غلط اور بے بنیاد ہے۔ خبر کے دوسرے پیرا میں تمام تر نکات مکمل طور پر غلط درج کیے گئے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی کی حیثیت سے جمع کردہ اثاثہ جات کی تفصیلی، اہلیہ کے حوالے سے خبر غلط ہے۔ 22 جون 2020 کو بحیثیت وزیراعظم کے معاون خصوصی تمام اثاثوں کی تفصیلات جاری کیں۔ اثاثوں کی تفصیلات جمع کراتے وقت اہلیہ کسی کاروبار میں شراکت دار نہیں تھیں۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا تمام تر حقائق امریکا میں سرکاری ریکارڈ کا حصہ ہیں۔ میری اہلیہ کا سرمایہ کاری ختم کرنے سے متعلق امریکہ میں ریکارڈ موجود ہے۔ میرے اثاثے ڈکلیئر کرنے کے وقت میری اہلیہ کی میرے بھائی کے کسی کاروبار میں سرمایہ کاری نہیں تھی۔ ایس ای سی پی میں کمپنی کا نام تبدیلی کا عمل مکمل کیا گیا۔ امریکہ میں کاروباری مفاد ختم ہونے پر دفتری کارروائی عمل میں لائی گئی۔ جھوٹی خبر چلانے کا مقصد میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے ۔