Friday, April 26, 2024

عاشورہ کی وجہ سے ایندھن کی سپلائی کم ہوئی: پی آئی اے

عاشورہ کی وجہ سے ایندھن کی سپلائی کم ہوئی: پی آئی اے
October 25, 2015
کراچی (92نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں عاشورہ محرم الحرام کی وجہ سے سپلائی کم ہوئی۔ ایندھن کی سپلائی کی صورت حال آج رات تک معمول پر آجائے گی۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں عاشورہ کے دنوں میں سپلائی کم ہوئی۔ پاکستان اسٹیٹ آئل نے بیس ہزار لٹر سے زیادہ ایندھن فراہم کرنے سے معذرت کرلی تھی۔ ایندھن کی کمی کی وجہ سے کوئٹہ جانے والے جہاز دوسرے ایئر پورٹس سے ضرورت کے مطابق ایندھن ساتھ لے کر جارہے ہیں۔ تمام فلائٹس کو پہلے ہی آگاہ کردیا گیا تھا کہ کوئٹہ میں ایندھن کی کمی کا مسئلہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ عاشورہ محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق رہا۔ کوئٹہ میں ایندھن کی سپلائی کی صورت حال آج رات تک معمول پر آجائے گی۔ ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے کو ایندھن کی کمی کا سامنا نہیں ہے، صرف کوئٹہ میں مسئلہ پیدا ہوا۔