Thursday, September 19, 2024

عاشورہ پر بم دھماکہ فسادات پھیلانے کیلئے کیا گیا : ملزم کا انکشاف

عاشورہ پر بم دھماکہ فسادات پھیلانے کیلئے کیا گیا : ملزم کا انکشاف
March 8, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی میں عاشورہ بم دھماکے کی منصوبہ بندی میں گرفتار ملزم اور ایم کیو ایم کے کارکن فیصل ماما نے سنسنی خیز انکشافات کر دیے۔ ان کا کہنا ہے کہ بم دھماکہ فسادات پھیلانے کے لیے کیا گیا تھا۔ جلاو گھیراواور لوٹ ماربھی منصوبے کا حصہ تھا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں اٹھائیس دسمبر دوہزار نو کو ہونے والے عاشورہ بم دھماکے کے ملزم نے میں گرفتار جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم کے سامنے سنسنی خیز انکشافات کردیے۔ سیاسی جماعت کے کارکن فیصل ماما سے متعلق جے آئی ٹی رپورٹ نائنٹی ٹو نیوز کو موصول ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق عاشورہ بم دھماکے کے بعد جلاو گھیراو اور لوٹ مار منصوبے کا حصہ تھا۔ دہشت گردی کے منصوبے میں رنچھوڑ لائن سیکٹر انچارج رضوان ، عامر سرپھٹا ، مبشر ،اشرف‘ سیکٹر ممبر پرویز اقبال ، یونٹ انچارج حبیب لنگڑا او رکامران بادشاہ شامل تھے جبکہ جلاو گھیراو کی ذمہ داری کامران ، نعمان اور شہزاد کے سپرد کی گئی تھی۔ ملزم فیصل ماما نے بتایا کہ عاشورہ کے دن پول پر لگے قرانی آیات کے باکس میں بم نصب کیا گیا جسے حبیب لنگڑا نے موبائل فون کے ذریعے بلاسٹ کیا۔ پھٹنے والا بم بھی حبیب لنگڑا نے بنایا تھا۔ جے آئی ٹی میں ٹارگٹ کلر اور جلاو گھیراو کرنے والے لڑکوں کی فہرست بھی شامل ہے۔