Wednesday, May 8, 2024

عاشورہ محرم کیلئے سندھ پولیس نے سکیورٹی پلان تیار کرلیا

عاشورہ محرم کیلئے سندھ پولیس نے سکیورٹی پلان تیار کرلیا
September 19, 2018
کراچی ( 92 نیوز) سندھ پولیس نے 9 اور 10 محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے کمر کس لی، صوبے  میں3 ہزار 500 سے زائد جلوسوں کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، 69 ہزار اہلکاروں کو جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے تعینات کیا جائے گا ۔ سندھ میں پولیس کے 69 ہزار 545، ٹریفک پولیس کے 1202اور اسپیشل برانچ کے 1339 جوان سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے ۔ کراچی میں 17 ہزار 558 افسران اور اہلکار ذمہ داریاں سنبھالیں گے ، حیدرآباد میں 16 ہزار 816، لاڑکانہ میں 15 ہزار 404 جوان جلوسوں اور مجالس کی حفاظت کریں گے ۔ شہید بینظیرآباد میں9 ہزار 820، سکھر میں 8 ہزار 258 اور میر پور خاص میں 2 ہزار 237 اہلکار سیکیورٹی فرائض ادا کریں گے ۔ ماتمی جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ بھی کی جائے گی  جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی راستوں میں سرچنگ کرتے رہیں گے ۔