Friday, April 19, 2024

عاشقان مصطفی ﷺ جشن ولادت منانے کی تیاریوں میں مگن

عاشقان مصطفی ﷺ جشن ولادت منانے کی تیاریوں میں مگن
November 14, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) ماہ ربیع اول کا چاند نکلنے کے بعد سے عاشقان محمد مصطفی ﷺ جشن ولادت رسول ؐ منانے کی تیاریوں میں بھرپور انداز سے مگن ہیں ۔ عشق رسول ؐ سے سرشار ، خواتین ، بچے  اور بزرگ سب  یوم ولادت رسول ﷺ کی تیاریوں میں مصروف ہیں ۔  اس سلسلے میں  گلیوں ، بازاروں کو سجانے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اسی مناسبت سے  اشیا کی فروخت کے لئے اسٹالز سے سامان بھی ہاتھوں ہاتھ فروخت ہو رہاہے ۔ گلی ،محلوں اور بازاروں میں لگے اسٹالز پر  جھنڈیاں ، سبز جھنڈے ، شبیہہ نعلین پاک کے بیجز ، محرابوں سمیت مختلف اقسام کا سامان دستیاب ہے ۔ عاشقان مصطفی ؐ جہاں گلی محلوں کو سجانے میں مصروف ہیں وہیں در و دیوار درود و شریف اور ثناء مصطفی سے گونج رہے ہیں ۔ ہر گھر میں عقیدت نچھاور کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور ہر کوئی اپنی استطاعت کے مطابق یوم ولادت رسول ﷺ کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے ۔ ملک کے تمام شہروں اور دیہی علاقوں میں محفلوں کا بھی انعقاد کیا جا رہا جن میں علماء کرام  نبی آخرالزمان حضرت محمد ﷺ کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کرر ہے ہیں ۔