Sunday, September 8, 2024

عازمین حج کو عربی روٹی کی بجائے پاکستانی چپاتی اور ناشتہ ملے گا  : سردار یوسف

عازمین حج کو عربی روٹی کی بجائے پاکستانی چپاتی اور ناشتہ ملے گا  : سردار یوسف
July 19, 2016
اسلام آباد(92نیوز)پاکستانی عازمین کوسعودی عرب میں عربی روٹی کے بجائے پاکستانی چپاتی اورناشتہ ملے گا وزیرمذہبی امورسرداریوسف کہتے ہیں سعودی حکومت نے کرین حادثہ اور منیٰ بھگدڑمیں شہید ہونیوالے حجاج کو تاحال معاوضہ نہیں دیا۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر سردار یوسف نے حج انتظامات کے سلسلے میں پریس بریفنگ کے دوران عازمین حج کو خوشخبری دی ہے کہ دوران حج 3 وقت کے کھانے میں عربی روٹی کی بجائے پاکستانی چپاتی اور پاکستانی ناشتہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال سرکاری سکیم کے تحت 52 فیصد حاجی پہلے مدینہ منورہ جائینگے جہاں تمام عازمین حج کو مسجد نبوی کے نزدیک مرکزیہ میں رہائش دی جائے گی۔ سردار یوسف نے کہا کہ مفتی عبدالقوی کی نہ صرف مرکزی رویت ہلال کمیٹی سے رکنیت معطل کی گئی ہے بلکہ مدرسہ ایجوکشن بورڈ کی رکنیت بھی معطل کرکے انکوائری کی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پچھلے سال حج کے دوران پیش آنے والے کرین حادثے اور منیٰ بھگدڑ میں شہیدہونیوالے پاکستانی حجاج کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی کردی ہے۔ وفاقی وزیر کاکہنا تھاکہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان حجاج بھیجنے کے معاملے پر بات چیت چل رہی ہے۔ پاکستان نے ایران کے کوٹے سے حاجی لینے کیلئے کوئی بات نہیں کی ۔ پاکستانی حاجیوں کی شناخت کیلئے کمپوٹرائزڈکڑابھی پہنایا جائیگا۔