Monday, May 13, 2024

عارف نظامی صحافت کا سرمایہ تھے، فواد چودھری

عارف نظامی صحافت کا سرمایہ تھے، فواد چودھری
July 23, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے عارف نظامی صحافت کا سرمایہ تھے۔

سینئر صحافی عارف نظامی کی رہائش گاہ پر تعزیت کے لیے مختلف شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری ورثا سے تعزیت کے لیے پہنچے۔ فواد چودھری کے ساتھی جمشید اقبال چیمہ اور ان کی اہلیہ مسرت جمشید چیمہ بھی تھیں۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود بھی عارف نظامی کی رہائش گاہ پہنچے۔ فواد چودھری نے شاندار الفاظ میں عارف نظامی کی صحافتی خدمات کو سراہا۔ بولے مرحوم دنیائے صحافت کا سرمایہ تھے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ عارف نظامی سے دیرینہ تعلق تھا۔ جو سیاسی بات سمجھ میں نہ آئے وہ سمجھا دیتے تھے۔

92نیوز کے گروپ ایڈیٹر ارشاد احمد عارف، سینئر صحافی ایاز خان، میڈیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی تعزیت کے لیےعارف نظامی کی رہائش گاہ پہنچیں۔