Thursday, April 18, 2024

عارف علوی کے لاہور میں ڈیرے ، داتا دربار پر حاضری بھی دی ،سیاسی رابطے بھی جاری

عارف علوی کے لاہور میں ڈیرے ، داتا دربار پر حاضری  بھی دی ،سیاسی رابطے بھی جاری
September 1, 2018
لاہور( 92 نیوز) تحریک انصاف کے نامزد صدارتی امیدوار عارف علوی کے لاہور میں سیاسی رابطے جاری ہیں،انہوں نے داتادربارپرحاضری بھی دی ۔ پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد صدارتی امیدوارعارف علوی نے گورنرسندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ داتادربارپرحاضری دی ، دونوں رہنماؤں نےحضرت داتاگنج بخش کے مزارپرپھولوں کی چادرچڑھائی ۔ حاضری کے بعدمیڈیا سے بات چیت میں عارف علوی نے کہاایک اچھا صدر بن کر دکھاوں گا  ،  ہمیں پروٹوکول لینے کاشوق نہیں لیکن جوپروٹوکول دیتے ہیں ان کی عادت ابھی نہیں بدلی ۔ عارف علوی نے چودھری برادران سے ملاقات کی  اوران سے صدارتی الیکشن میں حمایت کی درخواست کی ۔ ملاقات کے بعدمیڈیا سے بات چیت میں اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ نے انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کاعزم ظاہرکیا ہے۔ اس سے پہلے مقامی ہوٹل میں صدارت کے نامزدامیدوارعارف علوی کے لئے پرتکلف ناشتے  کا اہتمام کیا گیا جس  میں چنے، انڈہ،سبزی، پائے،سیلڈ اور مختلف اقسام کے آملیٹ رکھے گئے ۔ ناشتے کے موقع پر سیاسی محفل بھی خوب جمی اور صدر کے الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا  ۔