Tuesday, May 7, 2024

عارف علوی پاکستان کے 13ہویں صدر منتخب،اہل خانہ خوشی سے نہال

عارف علوی پاکستان کے 13ہویں صدر منتخب،اہل خانہ خوشی سے نہال
September 4, 2018
کراچی ( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی  پاکستان کے 13ہویں صدر منتخب ہو گئے ، جہاں آج کا دن عارف علوی کی زندگی کا اہم ترین دن ہے وہیں ان کے اہلخانہ بھی  خوشی سے نہال ہیں ۔ چینل 92 نیوز نے عارف علوی کی اہلیہ سے  گفتگو کی جس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ  سب مل کر نیا پاکستان بنائیں گے ، نو منتخب صدر صاحب کے کھانے کا ذکر ہوا تو دیسی غذائیں ولایتی غذاوں پر بازی لے گئیں۔ لو یا ارینج میرج کے سوال پر خاتون اول کے چہرے پر مسکراہٹیں بکھر گئیں ، انہوں نے کہا یہ ارینج میرج تھی ۔ نومنتخب صدر کا پوتا ریان بھی خوشی سے پھولے نہیں سمارہا اور  دادا ابو کو سرپرائز دینے کی تیاریاں مکمل کررہا ہے ۔ لاڈلے پوتے نے  معصومانہ اندازمیں کہا کہ  دادا ابو گھر آئیں گے تو خصوصی ڈش سے استقبال کروں گا۔