Tuesday, May 7, 2024

عارف علوی تاریخی اکثریت سے جیتیں گے ، فواد چوہدری

عارف علوی تاریخی اکثریت سے جیتیں گے ، فواد چوہدری
September 4, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا کہ عارف علوی تاریخی اکثریت سے جیتیں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ تمام پاکستان کو مبارکباد دیتا ہوں آج اہم مرحلہ مکمل ہو گا۔ عارف علوی تاریخی اکثریت سے جیتیں گے ، عارف علوی نفیس آدمی ہیں۔ وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا کہ عارف علوی خان صاحب کے ساتھ اس وقت سے ہیں جب پارٹی چھوٹی سی تھی ، آج اچھا ماحول دیکھنے میں نظر آ رہا ہے ، اپوزیشن نے اپنا کردار ادا کیا ہے ، تینوں پارٹیوں نے اپنا امیدوار سامنے رکھا ہے۔ عارف علوی کی جیت جمہوریت کی جیت ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے پندرہ لاکھ پودے لگائے ہیں ، اربوں روپے کی مراعات چھوڑ کر سٹاف کالونی مین شفٹ ہوئے ہیں۔ وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ سولڈ ایننگز کا آغاز تحریک انصاف نے کیا ہے ، کیا پاکستان میں اقلیتوں کے کرادر پر پابندی لگا دینی چائیے ؟ کیا اقلیتی برادری کو باہر اٹھا کر پھینک دینا چاہیے ، پاکستان میں اقلیتوں کۓ حقوق کا تحفظ ہر ایک کا فرض ہے۔