Saturday, April 20, 2024

عارضی طورپرمسلمانوں کےامریکامیں داخلےپرپابندی کی تجویزسےپیچھےنہیں ہٹا،ڈونلڈٹرمپ

عارضی طورپرمسلمانوں کےامریکامیں داخلےپرپابندی کی تجویزسےپیچھےنہیں ہٹا،ڈونلڈٹرمپ
May 5, 2016
واشنگٹن (ویب ڈٰیسک)امریکا کی ری پبلکن پارٹی  کی صدارتی نامزدگی کے اکلوتے امیدوار ڈونلڈ اپنے مخالفین کے دستبردار ہونے کے بعد مسلمانوں کے خلاف مزید جارحانہ بیانات دینے لگے ہیں ۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مسلم دوست ممالک کے ساتھ مل کر کام کروں گا لیکن عارضی طور پر مسلمانوں کی امریکامیں داخلے پر پابندی سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹونگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں مسلمانوں کے بالکل خلاف نہیں ہوں خاص طور پر مڈل ایسٹ کے بہت سے مسلم رہنما میرے دوست ہیں اور وہ امریکا میں اپنا کامیاب کاروبار کررہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ شام سے آنے والے مہاجرین کے بالکل خلاف ہوں کیونکہ ان کے پاس کوئی دستاویزات نہیں ہیں ۔ ہمیں یہ بھی نہیں پتہ کہ وہ کہاں سے آئے ہیں اور ملک میں کیا کریں گے ۔ ٹرمپ نےکہا کہ بغیر دستاویزات امریکہ آنے والے ملک کی تباہی کا باعث بنیں گے ۔