Thursday, April 25, 2024

عارضہ قلب میں مبتلا عمر شریف کی علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی راہ ہموار نہ ہوسکی

عارضہ قلب میں مبتلا عمر شریف کی علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی راہ ہموار نہ ہوسکی
September 13, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) دل کےعارضے میں مبتلا معروف کامیڈین عمرشریف کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ ان کے علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی راہ ہموار نہ ہوسکی، ان کی حالت میں بھی کوئی خاص بہتری نہیں آرہی۔

برجستا جملوں سے چہروں پر مسکراہٹ بکھرنے والے عمرشریف آج خود مسکرانہ بھول گئے ہیں۔

دل کے عارضےمیں مبتلا عمرشریف کراچی کےنجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں، جہاں ان کی حالت میں کوئی خاص بہتری نہیں آرہی۔

انہوں نے چند دن پہلے وزیراعظم سے اپیل کی تھی کہ انہیں علاج کے لئے امریکا بھجوایا جائے۔

ان کے اہلخانہ نے یہ واضح کیا تھا کہ عمرشریف کی اپیل مالی مدد کے لئے نہیں ہے بلکہ سفری سہولیات فراہم کرنے سے متعلق ہے کیونکہ کورونا صورتحال کی وجہ سے امریکا جانا آسان نہیں ہے، تاہم ابھی تک عمر شریف کےبیرون ملک جانےکی راہ ہمور نہیں ہوسکی ہے۔