Tuesday, May 21, 2024

عابدہ پروین، مولانا طارق جمیل سمیت 88 شخصیات کو سول ایوارڈز سے نوازدیا گیا

عابدہ پروین، مولانا طارق جمیل سمیت 88 شخصیات کو سول ایوارڈز سے نوازدیا گیا
March 23, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) عابدہ پروین، مولانا طارق جمیل سمیت 88 شخصیات کو سول ایوارڈز سے نوازدیا گیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 23 شخصیات کو ستارہ شجاعت، 8 کو ستارہ امتیاز، 21 کو تمغہ شجاعت 14 کو تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ صوبائی حکومتوں کی جانب سے بھی مختلف شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا۔

یوم پاکستان پر قومی ہیروز کو سلام، ملک کیلئے نمایاں خدمات پر سول اعزازات سے نواز دیا گیا۔

ایوان صدر میں تقسیم اعزازات کے لیے تقریب منعقد ہوئی، صدر مملکت عارف علوی نے صادقین نقوی مرحوم۔ احمد فراز مرحوم اور عابدہ پروین کو نشان امتیاز سے نوازا گیا۔

سپاہی اختر خان شہید، ملک حیات شہید، صفیہ شہید، ڈاکٹر اسامہ ریاض شہید کو ستارہ شجاعت سے نوازا گیا۔

لیفٹننٹ کرنل فاروق شہباز، بریگیڈیئر رانا عرفان شکیل رامے، بشریٰ انصاری، سلطانہ صدیقی کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

مولانا طارق جمیل۔ ہمایوں سعید۔ علی ظفر۔ ریشم اور اسکواش پلیئر فرحان محبوب کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

ڈاکٹر طارق شفیع کو ستارہ قائداعظم۔۔ گیری ہاورٹز کو ستارہ خدمت ۔ جین ٹیلر کو تمغہ پاکستان۔ فدا حسین کو تمغہ شجاعت سے نوازا گیا۔

اُدھر گورنر خیبر پختونخواشاہ فرمان نے 10 شخصیات کو صدارتی سول اعزازت سے نوازا۔

گورنر پبجاب چودھری محمد سرور نے 18اہم شخصیات کو مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی پر سول ایوارڈ سے نوازا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی مختلف شخصیات کو سول ایوارڈ دیئے۔ گورنر بلوچستان نے بھی مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر کئی شخصیات کو سول ایوارڈ سے نوازا۔