Thursday, April 25, 2024

عابدشیرعلی نے ایک بار پھر عمران خان اور شیخ رشید کو ریلو کٹا اور پھٹیچر کہہ دیا

عابدشیرعلی نے ایک بار پھر عمران خان اور شیخ رشید کو ریلو کٹا اور پھٹیچر کہہ دیا
March 18, 2017
فیصل آباد(92نیوز)وزیر مملکت عابدشیرعلی نے ایک بار پھر عمران خان اور شیخ رشید کو ریلو کٹا اور پھٹیچر کہہ ڈالا، کہنے لگے کہ پشاور زلمی کو اپنے گھر نہ بلا سکنے والے پی ایس ایل پاکستان میں کروانے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق فیسکو ہیڈ کوارٹر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت عابد شیر علی ایک بار پھر ریلوے کٹے اور پھٹیچر کی گردان گردانتے نظر آئے سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا انعقاد پاکستان میں کروانے کا دعویٰ کرنے والے اپنے شہر کی ٹیم کو گھر بلانے پر بھی آمادہ نہ کر سکے۔ فوجی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ یہ عدالتیں وقت کی ضرورت اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے انتہائی ضروری ہیں،، ان کی مخالفت کرنے والوں کی تکلیف پر انہیں کوئی پروا نہیں۔ وزیر مملکت  کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس کے فیصلے کے بارے میں باتیں کر کے عدالت پر اثر انداز ہونے کی ناکام کوشش کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی جبکہ عدالت میں پکوڑے رکھنے والے کاغذات کے ثبوت دیئے گئے جن کی کوئی اہمیت نہیں۔