Wednesday, April 24, 2024

عابد ملہی نے فون کرکے خود گرفتاری دینے کی پیشکش کی ، والد اکبر ملہی

عابد ملہی نے فون کرکے خود گرفتاری دینے کی پیشکش کی ، والد اکبر ملہی
October 14, 2020

لاہور ( 92 نیوز) سانحہ موٹر وے کے مرکزی ملزم کی پہلے گرفتاری مسئلہ بنی رہی ، اب گرفتاری کے بعد  گرفتاری  کیسے ہوئی معمہ بن گئی ، عابد ملہی کے والد کا کہنا ہے کہ عابد نے فون کر کے خود گرفتاری دینے کی پیشکش کی ۔

سانحہ موٹروے کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری پر پولیس نے  دعویٰ کیا کہ چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتاری کیا ، لیکن عابد ملہی کے والد نے نفی کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے اس کے بیٹے کو ٹریس نہیں کیا بلکہ انہوں نے خود عابد ملہی کو پیش کیا۔ اکبر ملہی نے بتایا کہ عابد ملہی نے فون کر کے خود گرفتاری دینے کی پیشکش کی جس کے بعد اسے مانگا منڈی بلا لیا۔

عابد ملہی کے والد نے مطالبہ کیا اس کی بیٹیاں پولیس کی حراست میں انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔

آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی نے گزشتہ روز ملزم کی گرفتاری کا دعویٰ کیا تھا جب کہ پولیس کے بیان پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انہیں 50 لاکھ روپے بطور انعام دینے کا اعلان بھی کیا تھا۔