Friday, April 19, 2024

عابد ملہی اپنے منطقی انجام تک پہنچنے والا ہے ، فیاض الحسن چوہان

عابد ملہی اپنے منطقی انجام تک  پہنچنے والا ہے ، فیاض الحسن چوہان
October 13, 2020

لاہور (92 نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے 92 نیوز کے پروگرام صبح سویرے پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سفاک شخص عابد ملہی اپنے منطقی انجام تک پہنچنے والا ہے ۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پراسیکیوشن میں کوئی نااہلی اور سستی حکومت کی طرف سے نہیں ہوگی، معاشرے میں ریپ کیسز،خواتین کو ہراساں کرنے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے، 72 گھنٹے میں موٹروے ریپ کیس کی تفتیش مکمل ہوگئی تھی، کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ  آل پاکستان لوٹ مارایسوسی ایشن نے سارے پاکستان میں مافیا ڈویلپ کیے ، ان کے ابھی بھی مافیاز سے رابطے ہیں، سیکڑوں فرنٹس پر حکومت چوروں اور لٹیروں کا مقابلہ کررہی ہے۔