Saturday, April 27, 2024

عابد علی ، فہیم اشرف اور جنید آؤٹ ، عامر ، وہاب، شاداب اِن

عابد علی ، فہیم اشرف اور جنید آؤٹ ، عامر ، وہاب، شاداب اِن
May 20, 2019
لاہور ( 92 نیوز) ورلڈ کپ اسکواڈ میں تبدیلی کے بعد عابد علی  ، فہیم اشرف اور جنید خان آؤٹ ہو گئے ۔ عابد علی ، فہیم اشرف اور جنید خان کی جگہ محمد عامر، وہاب ریاض اور شاداب خان کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس میں ورلڈ کپ اسکواڈ میں تبدیلی کا اعلان کیا ۔چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ ہماری نوجوان کھلاڑیوں کی ٹیم ہے، بطور چیف سلیکٹر ٹیم پر یقین ہے  کہ ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کرے گی ۔ انضمام الحق نے کہا کہ  ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے ، شعیب ملک اور محمد حفیظ پر کافی انحصار  ہے ، ہماری بیٹنگ اچھی شکل میں نظر آرہی ہے ،انگلینڈ کیخلاف سیریز میں فیلڈنگ بہتر ہوتی تو نتائج تبدیل ہو سکتے تھے۔ ورلڈ کپ اسکواڈ میں محمد ریاض کی شمولیت سے متعلق چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ  وہاب ریاض کے پاس ریورس سوئنگ اور پرانی بال کرنے کا تجربہ موجود ہے  جبکہ محمد عامر  کے پاس بھی باؤلنگ کا وسیع تجربہ ہے ۔