Thursday, March 28, 2024

عابد شیرعلی کا فیصل واوڈا پرلندن میں جائیدادوں کا الزام ، وفاقی وزیر کی تردید

عابد شیرعلی کا فیصل واوڈا پرلندن میں جائیدادوں کا الزام ، وفاقی وزیر کی تردید
December 15, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا پر لندن میں جائیدادوں کا الزام عائد کر دیا جبکہ فیصل واوڈا نے لیگی رہنما کو کرارا جواب دیتے ہوئے  تردید کردی۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ عابد شیر علی کا دماغی توازن درست نہیں ،ہر روز نشے میں دھت ہو کر اول فول بولتے رہتے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے  عابد شیر علی  کو خیراتی فنڈز سے علاج کرانے کی بھی پیش کش کردی۔