Saturday, April 27, 2024

عابد شیر علی کے بھائی کا شکست تسلیم کرنے سے انکار،دوبارہ گنتی کی درخواست دیدی

عابد شیر علی کے بھائی کا شکست تسلیم کرنے سے انکار،دوبارہ گنتی کی درخواست دیدی
November 2, 2015
فیصل آباد(92نیوز)وزیر مملکت عابد شیرعلی کے بھائی عامر شیرعلی نے شکست تسلیم کرنے سے انکارکر دیا اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کر دی ہے۔ تفصیلات کےمطابق بلدیاتی انتخابات کے پہلےمرحلے میں فیصل آباد سے یوسی کے چیئرمین کا الیکشن  لڑنے والےوفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی کے بھائی عامر شیر علی نے اپنی شکست تسلم کرنے سے انکار کر دیا ہے اور ووتوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دیدی ہے ۔ واضح رہے کہ عامرشیرعلی کو ثناءاللہ گروپ کے عاشق رحمانی نے شکست دی تھی ۔