Thursday, May 9, 2024

عابد شیر علی کا غیر قانونی فارم ہاؤس مسمار کر دیا گیا

عابد شیر علی کا غیر قانونی فارم ہاؤس مسمار کر دیا گیا
October 17, 2019
فیصل آباد ( 92 نیوز) فیصل آباد کے نواحی علاقے سمندری میں لیگی رہنما سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی  کا غیرقانونی فارم ہاؤس گرا دیا گیا ہے، فارم ہاؤس محکمہ جنگلات کی جگہ پر قائم کیا گیا تھا۔ محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم اور اسسٹنٹ کمشنر سمندری نے چک 65 گ ب میں کارروائی کی اور مشینری کی مدد سے پختہ تعمیرات گرا دیں۔ انتظامیہ کے مطابق یہ فارم ہاؤس عابد شیر علی اور ان کے بہنوئی قیصرعزیز نے محکمہ جنگلات کی زمین پر بنا رکھا تھا ، جسے گرا کر اراضی محکمہ جنگلات کے حکام کے سپرد کر دی گئی ہے۔