Saturday, April 27, 2024

عابد شیر علی بتائیں ایان علی اُن کی کیا لگتی ہیں،مولا بخش چانڈیو

عابد شیر علی بتائیں ایان علی اُن کی کیا لگتی ہیں،مولا بخش چانڈیو
March 13, 2017
  حیدرآباد(92نیوز)پیپلزپارٹی کے رہنماء مولا بخش چانڈیو نے ایک ہی وار میں ن لیگ اور ایم کیو ایم کو نشانہ بنایا ۔ کہتے ہیں عابد شیر علی ایان علی کا نام بہت لیتے ہیں بتائیں ڈالر گرل اُن کی کیا لگتی ہے۔ایم کیو ایم والے تیس برس تک ہر حکومت کا حصہ رہے وہ بھی بتائیں کراچی کے لئے کیا کیا۔ تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے حیدرآباد میں کارکنوں کی جانب سے دیئے گئے استقبالیئے سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کے عابد شیر علی کو آڑے ہاتھوں لیا،بولے کہ عابد شیر علی بتائیں ایان علی اُن کی کیا لگتی ہیں مولا بخش چانڈیو ایم کیو ایم پر بھی خوب برسے ۔کہتے ہیں ایم کیو ایم والے جمہوری سیاست کرتے ہیں لیکن لہجہ چنگیزی اپناتے ہیں۔ مولا بخش چانڈیو نے  جہاں اُردو بولنے والوں کو اپنا بھائی کہا وہیں ایم کیو ایم کو اپنا لب و لہجہ ٹھیک کرنے کا پیغام بھی دیا  اور کہا کہ ایم کیو ایم والے تیس سال ہر حکومت کا حصہ رہے بتائیں کراچی کے لئے اُنہوں نے کیا کیا۔