Monday, September 16, 2024

عابد باکسر کے شہباز شریف پر الزامات ، عمران خان کا سپریم کورٹ جانیکا اعلان

عابد باکسر کے شہباز شریف پر الزامات ، عمران خان کا سپریم کورٹ جانیکا اعلان
February 8, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) عابد باکسر کے شہباز شریف کے خلاف الزامات پر عمران خان نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا ۔عمران خان نے کہا کہ عابد باکسر نے اعتراف کیا شہباز شریف کے حکم پر لوگوں کو قتل کیا،سپریم کورٹ اسی لئے ان کو مافیا کہتی ہے ۔ ساری قوم عدالت عظمیٰ کے ساتھ ہے، طاقتور اور کمزور کیلئے الگ الگ قانون ہے۔ ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ انکوائری ہونی چاہیے لیکن ان کے خلاف انکوائری کرے گا کون ۔

نجاب کا انکاؤنٹر اسپیشلسٹ دبئی سے گرفتار کیا ہوا کہ نیا پنڈورا باکس کھل گیا ،ماضی کی کئی کہانیاں سامنے آنے لگیں۔ کس نے کس کو ماورائے عدالت قتل کرایا سب راز سامنے آنے لگے ۔ کپتان نے بھی عابد باکسر کے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر جعلی مقابلوں کے احکامات دینے کے الزام پرسپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا  ۔

کپتان نے بات یہیں ختم نہیں کی بلکہ کہا کہ عابد باکسر کے اعتراف سے واضح ہو گیا شہباز شریف کے حکم پر لوگوں کو قتل کیا گیا ۔ اب شک دور ہو گیا ماڈل ٹاؤن میں لوگوں کو کس نے قتل کیا  ۔

دوسری طرف پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے 92 نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عابد باکسر کے الزامات کی انکوائری ہونی چاہیے لیکن یہاں ان کے خلاف انکوائری کون کر ےگا ۔اچھے افسر تو کھڈے لائن لگے ہیں ۔

عابد باکسر کی گرفتاری عمل میں آتے ہی مختلف کہانیوں،دعوؤں  اور الزامات کا بازار گرم ہو گیا ہے ۔ ان میں کتنی حقیقت اور سچائی ہے اس کا فیصلہ تو وقت کرے گا تاہم وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی مشکلات میں اضافہ ضرور دکھائی دے رہا ہے ۔