Thursday, September 19, 2024

عابد باکسر کی گرفتاری ، مقتول جواد کے اہلخانہ انصاف کیلئے پر امید

عابد باکسر کی گرفتاری ، مقتول جواد کے اہلخانہ انصاف کیلئے پر امید
February 20, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) لاہور میں انکاؤنٹرسپیشلسٹ کے نام سے مشہور سابق پولیس افسر عابد باکسرکی وطن واپسی پر ان کے ہاتھوں قتل ہونے والے جواد فردوسی کے اہلخانہ میں خوشی کی لہر دوڑ اٹھی ، متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ امید ہے ناحق قتل پر اب انصاف بھی ملے گا ۔

جعلی پولیس  مقابلوں اور بے گناہ شہریوں  کے قتل میں ملوث سابق پولیس آفیسر عابد باکسر پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحویل میں آہی گیا  ۔ عابد باکسر  کے ہاتھوں قتل ہونے والوں کے اہل خانہ نے امید ظاہرکی ہے  کہ  انھیں انصاف ضرور ملے گا ۔

 ملت پارک کے علاقے میں تین ماہ قبل قتل ہونے والے جواد فردوسی کے بھائی عرفات اور حماد فردوسی کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی کو عابد باکسر نے قتل کروایا اور اب اس کو اگر ملک واپس لایا گیا ہے توان کے کیس  میں بھی شامل تفتیش کیاجائے ۔

قتل ہونے والے جواد کے بیٹے نے حکومت اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ انہیں انصاف  دیا جائے ۔

عابد باکسر پاکستان میں پولیس کو  لاتعداد کیسوں میں مطلوب تھا اس کے پاکستان  واپس آنے سے  بہت سےمظلوموں کو انصاف ملنے کی توقع ہے  ۔