Sunday, September 8, 2024

عائشہ باوانی کالج کا تنازعہ جوں کا توں، وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا

عائشہ باوانی کالج کا تنازعہ جوں کا توں، وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا
September 18, 2017

کراچی (92 نیوز) ڈائریکٹر کالجز اور عائشہ باوانی ٹرسٹ انتظامیہ کے درمیان عائشہ باوانی کالج کی زمین کےتنازعہ کا وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر کالج کھولنے کا حکم دے دیا۔

ڈائریکٹر کالجز اور عائشہ باوانی ٹرسٹ انتظامیہ کے درمیان عائشہ باوانی کالج کی زمین کےتنازعہ کا وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس  لیتے ہوئے فوری طور پر کالج کھولنے کا حکم تو دے دیا۔ لیکن احکامات پر فوری طور کوئی عمل نہیں ہوسکا۔

اس سے قبل صبح عائشہ باوانی کالج کے باہر ڈائریکٹر کالجز اور ٹرسٹ انتظامیہ آمنے سامنے آگئے۔

طلبہ نے احتجاج کرتے ہوئے کالج کے دروازے پر لگا تالا توڑنے کی کوشش  کی جس پر ماحول کشیدہ ہو گیا۔

ڈائریکٹر کالجز کراچی ڈاکڑ محمد معشوق بلوچ کا کہناتھا کہ کالج کھلوانے آئے ہیں اور سپریم کورٹ تک جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کالج کی عمارت کو کمرشل استعمال اور شادی ہال کے لیے نہیں دیں گے۔

ٹرسٹ کے سیکریٹری فرید احمد کا کہنا ہے کہ عدالت نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا ہے اس لیئے صوبائی محکمہ تعلیم کوحق ہے کہ وہ عدالت جائے

معشوق بلوچ کا مزید کہنا ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم نے یقین دلایا کہ کالج کھول کر جلد تدریسی عمل شروع کرا دیا جائے گا۔