Sunday, May 19, 2024

عائشہ باوانی کالج میں تدریسی عمل سات دن بعد بحال

عائشہ باوانی کالج میں تدریسی عمل سات دن بعد بحال
September 22, 2017

کراچی (92 نیوز) عائشہ باوانی کالج کے طلبہ کا احتجاج اور اساتذہ کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ عدالتی حکم کے بعد عائشہ باوانی کالج میں لگے تالے توڑدیے گئے۔

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ غلام مصطفی مہیسر نے کالج پہنچ کرتدریسی عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا عائشہ باوانی ٹرسٹ کو تجارتی مقاصد کے لئے استعمال کیا جارہا تھا۔ لیکن اب یہاں تدریس بحال ہوگئی ہے۔

کالج پرنسپل کہتے ہیں طلبا کا جو نقصان ہوا اسے ایکسٹرا کلاسز لیکر پورا کریں گے۔ گیارہویں جماعت میں ابھی تک آٹھ سو پچاس طلبا کا داخلہ ہوا۔

 طلبا نے بھی اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ بھرپور محنت سے اپنے تعلیمی نقصان کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔ عائشہ باوانی کالج ٹرسٹ اور حکومت کے درمیان اختلاف کے بعد بند کردیا گیا تھا۔