Saturday, April 27, 2024

ظفر مرزا اور ثانیہ نشتر نے پمز میں لنگر خانے کا افتتاح کر دیا

ظفر مرزا اور ثانیہ نشتر نے پمز میں لنگر خانے کا افتتاح کر دیا
January 17, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی ظفر مرزا اور ثانیہ نشتر نے پمز اسلام آباد میں لنگر خانے کا افتتاح کر دیا، ثانیہ نشتر کا کہنا ہے مستحقین کیلئے مزید لنگر خانے کھولے جائیں گے۔ ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ پمز میں لنگرخانے سے روزانہ 600مستحقین مستفید ہوں گے، لنگرخانے کھولنے سے متعلق وزیراعظم نے خصوصی ہدایات دی ہیں۔ لنگرخانوں کا پروگرام احساس پروگرام کاحصہ ہے، کراچی سمیت دیگرشہروں میں بھی لنگرخانے کھولیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بے نظیر انکم پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے افسروں کے نام جلد سامنے لائے جائیں گے، ظفر مرزا بولے وزیراعظم کا ویژن ہے کسی کو بھوکا نہیں سونا چاہیے۔