Monday, September 16, 2024

ظفر اقبال گوندل کو کرپشن اور مس کنڈکٹ  پر برطرف کیا گیا

ظفر اقبال گوندل کو کرپشن اور مس کنڈکٹ  پر برطرف کیا گیا
August 12, 2017

اسلام آباد(92نیوز ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق چیئرمین ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن ظفر اقبال گوندل کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ظفر گوندل کے خلاف کرپشن اور مس کنڈکٹ کے الزامات کی تحقیقات کےلیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کی گئی تھی۔ کمیٹی نے تحقیقات کے بعد وزیراعظم کو سفارش کی تھی کہ ظفر گوندل کے خلاف کارروائی کی جائے۔ وزیراعظم نے کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد ظفر گوندل کو ملازمت سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کیے۔واضح رہے کہ ظفراقبال گوندل سابق وفاقی وزیر نذر گوندل کے بھائی اور آڈٹ اینڈ اکاونٹس گروپ کے گریڈ 20 کے افسر تھے۔  دوسری جانب ظفر گوندل نے  نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ابھی تک برطرفی کے احکامات نہیں ملے ہیں۔ جب سے میرے بھائی نذر گوندل نے تحریک انصاف جوائن کی تب سے اندازہ تھا میرے ساتھ یہ ہوگا۔