Sunday, September 8, 2024

ظالم زمیندار نے غریب کسان پر کتے چھوڑ دیئے !! ! ملزمان بااثر ہونے پر پولیس بے بسی کی تصویر بن گئی

ظالم زمیندار نے غریب کسان پر کتے چھوڑ دیئے !! ! ملزمان بااثر ہونے پر پولیس بے بسی کی تصویر بن گئی
August 9, 2015
کبیروالا (92نیوز) پانی کے تنازع پر زمیندار نے غریب کاشتکار پر کتے چھوڑ دیئے۔ کتوں نے غریب کاشتکار کو نوچ لیا۔ اہل علاقہ نے بڑی مشکل سے غریب کاشتکار کی جان کتوں چھڑائی۔ غریب کاشتکار کوتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نوا شہر کے علاقہ بستی چھپراں کے زمیندار ثمر عباس نے معمولی پانی کے تنازع پر غریب کاشتکار مجاہد حسین پر اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر حملہ کر دیا اور مجاہد حسین پر اپنے پالتو کتے چھوڑ دیئے۔ خونخوار کتوں نے غریب کاشتکار کو بری طرح نوچ لیا۔ چیخ و پکار سن کر اہل علاقہ اکٹھے ہو گئے جنہوں نے بڑی مشکل سے مجاہد حسین کو کتوں سے زخمی حالت میں چھڑوایا اور زخمی کاشتکار کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزمان با اثر ہو نے کی وجہ سے پولیس ملزمان کے ساتھ مل گئی، پولیس نے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔