Sunday, September 8, 2024

طےکرناہوگاہرقیمت پرووٹ کے تقدس کوبرقرار رکھیں گے : نوازشریف

طےکرناہوگاہرقیمت پرووٹ کے تقدس کوبرقرار رکھیں گے : نوازشریف
August 14, 2017

لاہور(92نیوز)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ  پاکستان ووٹ کی طاقت سے وجود میں آیا، ہم نے ملک ٹوٹنے سے کوئی سبق نہیں سیکھا، طےکرناہوگاہرقیمت پرووٹ کے تقدس کوبرقرار رکھیں گے، جمہوریت عوام کے ووٹ کے تقدس کانام ہے،70برس سے پاکستان میں انتشارہی دیکھا ہے ،،وقت آگیا ہےپاکستان کواس راہ پرڈالاجائےجو قائداعظم نے طے کی تھی، ووٹ کی حرمت کاخیال کیاجاتاتوملک کبھی نہ ٹوٹتا،ان کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کی توقعات پرپورا اترے۔

تفصیلات کےمطابق سابق وزیراعظٖم نوازشریف کاجی ٹی روڈ کا سفرتولاہورمیں ختم ہوگیا مگر ان کے شکوؤں کا سفرختم نہیں ہوا کہتے ہیں ملک ٹوٹنے سے سبق نہیں سیکھاگیا ووٹ کااحترام نہ ہونے سے ملک پرمصائب آئے،یہ تماشابندکرنا ہوگا، جی ٹی روڈ کےسفرکے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف پہلی بارگھرسے نکلے اور لاہورمیں مزاراقبال پرحاضری دی ، مزاراقبال پرحاضری کے بعد میڈیا سے بات چیت میں نوازشریف نے کہا  ہماری حکومت جاری رہتی توملک بہت آگے ہوتا۔ ملک کے لئےکام کررہے تھے کہ ہماراراستہ روک دیاگیا ، نوازشریف نے لگے ہاتھ اپنےچارسال میں منصوبے مکمل نہ ہونے کاملبہ بھی اپنی حکومت کے خاتمے کے عدالتی فیصلے پرڈال دیا۔ کہا بے گھرلوگوں سستے گھردیناان کے دل کی آوازہےان کوحکومت کرنے دی جاتی توبجلی وافر ہو تی اور لوڈشیڈنگ ختم ہو جاتی ۔  مدت  پوری کرنے دی جاتی تو ملک بہت آگے ہوتا۔ وزیراعظم نے آئین میں تبدیلی کے عزائم کوپھردہراتے ہوئے  کہاعوام کے ووٹ کااحترام نہ ہونے سے ملک پرمصائب آئے۔

ملک بیس کروڑ عوام کا ہے چندلوگوں کانہیں، ووٹ کاتقدس ہرقیمت پریقینی بنائیں گے، انہوں نے سستے اورفوری انصاف کانام لے کرآئین میں ترمیم کاعندیہ دیا۔

لکھاہوابیان ختم ہونے پرصحافیوں کے تندوتیز سوالات شروع ہوئے توسابق وزیراعظم سامناکرنے کے لئے تیارنہیں تھے۔ اس موقع پرخواجہ سعدرفیق نے مداخلت کی۔ سابق وزیراعظم نےفوری طور شکریہ کہا اوریہ جاوہ جا۔