Thursday, March 28, 2024

طیبہ کے والدین  ہونے کے دعویدار خاندانوں کے ڈی این اے ٹٰیسٹ کیلئے خون کے نمونے لے لئے گئے

طیبہ کے والدین  ہونے کے دعویدار خاندانوں کے ڈی این اے ٹٰیسٹ کیلئے خون کے نمونے لے لئے گئے
January 6, 2017

 اسلام آباد(92نیوز)گھریلو تشدد کا شکار طیبہ کہاں گئی؟ چار ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ انتظار کرتارہا طیبہ کی دونوں دعویدار مائوں کوثر اور فرزانہ کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے خون کے نمونے لے لئے گئے۔

تفصیلات کےمطابق پمز اسپتال کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر الطاف حسین نے طیبہ میڈیکل کے حوالے سے پریس کانفرنس  میں بتایا ہے کہ چار ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ طیبہ کا انتظار کرتا رہاہے جبکہ پولیس نے مطلع کیا ہے کہ بچی نہیں مل رہی۔

ڈاکٹر الطاف کا کہنا ہے کہ ہماری طرف سےتمام انتظامات مکمل ہیں ۔ ۔بچی کو سائیکلوجیکل ٹراما بھی ہو سکتا ہے طیبہ ڈری ہوئی تھی ڈاکٹر نسرین کا کہنا تھاکہ بچی کی کمر پر تشدد کے واقعات کا علم نہیں تھا نہ چیک کیا۔ کمالیہ سے تعلق رکھنے والی کوثر بی بی نے دعویٰ کیا ہے طیبہ کا اصل نام ثنا ہے اوروہ اس کی بیٹی ہے بیٹی کاباپ سات ماہ قبل انتقال کرچکا ہے جبکہ دوسری جانب فرزانہ اورظفر کا دعویٰ ہے کہ طیبہ کا اصل نام آمنہ ہے اور ان کی بیٹی ہے۔ فیصل آباد سے آنے والی دعویدارماں فرزانہ اور اس کے شوہر ظفر کے خون اور بالوں کے نمونے بھی لے لئے گئے۔