Friday, April 19, 2024

طیبہ کی نئی میڈیکل رپورٹ میں دل دہلا دینے والے انکشافات سامنے آگئے

طیبہ کی نئی میڈیکل رپورٹ میں دل دہلا دینے والے انکشافات سامنے آگئے
January 10, 2017
اسلام آباد(92نیوز)چہرے ،آنکھ ، گردن ، کنپٹی ، کمر،ٹانگوں اور بازوؤں پر زخم ہی زخم جسم پر جلنے کے نشانات بھی ہیں طیبہ کی نئی میڈیکل رپورٹ میں دل دہلا دینے والے انکشافات سامنے آگئے بچی کو ایک بار پھر پمز ہسپتال لایا گیا۔عمر کے تعین کےلئے کلائی کے ایکسرے لئے گئے۔۔ تفصیلات کےمطابق کمسن طیبہ پر کس قدر ظلم ہوا اس کا اندازہ نئے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ سے لگایا جاسکتا ہےجس میں انکشاف ہوا ہے کہ بچی کا جسم 8جگہوں سے جھلسا ہوا ہے چہرے اور گردن کے دائیں جانب بازوﺅں  ہاتھوں پوروں  تھائی اور گھٹنوں کے ساتھ ساتھ کمر پر بھی جلائے جانے کے نشانات ہیں  دائیں کنپٹی اورآنکھ کے اوپر چوٹ واضح نظر آرہی ہےجسم کا ایک حصہ انفیکشن سے بھی متاثر ہواکئی زخم پرانے بھی ہیں۔ میڈیکل رپورٹ میں ہرزخم کی نوعیت کو بھی واضح کیا گیا ہےبیشتر زخموں کی حالت بہتر ہوچکی۔ رپورٹ میں بچی کی عمر 9سے10سال اور اس کی ذہنی حالت کو بالکل درست قراردیا گیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ پرڈاکٹر طارق اقبال  ڈاکٹر حمید الدین  ڈاکٹر ایس ایچ وقار سائیکاٹرسٹ پروفیسر رضوان تاج اور چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر مقبول کے دستخط موجود ہیں ۔ پمز ہسپتال کی انتظامیہ نے نئے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے سپرد کر دی ہے۔ دوسری جانب طیبہ کو ایک بار پھر پمز ہسپتال لایا گیا جہاں اس کی عمر کے تعین کےلئے کلائی کے ایکسرے کئے گئے اور ساتھ ہی فرانزک ماہر اور میڈیکل بورڈ نے اس کی کمر اور بازوﺅں کے زخموں کا دوبارہ معائنہ کیا ،تشدد ہے یا نہیں پولیس نے زخموں کی نوعیت کے حوالے سے فرانزک رپورٹ بھی مانگ لی ۔