Sunday, May 19, 2024

طیبہ تشدد کیس: ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

طیبہ تشدد کیس: ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
February 25, 2017
اسلام آباد (92نیوز) طیبہ تشدد کیس کا چالان دو ہفتے میں پیش کیا جائے۔ اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کو حکم دیدیا۔ ملزمان راجہ خرم علی خان اور ان کی اہلیہ ماہین ظفر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔ ملزمان کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی شروع نہ ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ سید حیدر شاہ نے طیبہ تشدد کیس کی سماعت کی۔ سینئر قانون دان عاصمہ جہانگیر کے طرف سے مقرر کئے گئے آبزرور سردار خضر ایڈووکیٹ بھی عدالت میں موجود تھے۔ ملزمان راجا خرم علی خان اور ان کی اہلیہ ماہین ظفر دو مرتبہ کیس کال ہونے کے باوجود پیش نہ ہوئے۔ دوران سماعت ملزمان کی حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ عدم حاضری کی وجہ سے ملزمان کو مقدمہ کی نقول تقسیم کر کے فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کا آغاز نہیں کیا جا سکا۔ عدالت نے ملزمان کو 25 مارچ کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔