Tuesday, April 23, 2024

طیبہ تشدد کیس ، سابق سیشن جج راجہ خرم علی خان ، اہلیہ کو ایک، ایک سال قید کی سزا

طیبہ تشدد کیس ، سابق سیشن جج راجہ خرم علی خان ، اہلیہ کو ایک، ایک سال قید کی سزا
April 17, 2018
اسلام آباد (92  نیوز) گھریلو ملازمہ طیبہ پر تشدد کیس کے ملزموں کی قسمت کا فیصلہ ہو گیا۔ سابق سیشن جج راجہ خرم علی خان اور ان کی اہلیہ ماہین ظفر کو 1،1سال جیل میں گزارنے اور 50،50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔  دونوں کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا ۔ طیبہ پر تشدد کا واقعہ 27 دسمبر 2016 کو پیش آیا ۔ 29 دسمبر 2016 کو طیبہ کوپولیس تحویل میں لیا گیا۔ ملزمان گرفتار ہوئے۔ 3 جنوری 2017 کو طیبہ کے والدین نے ملزمان کو معاف لیکن سپریم کورٹ  نے معاملے کاازخودنوٹس لے لیا۔ عدالتی حکم پر 8 جنوری 2017 کو طیبہ بازیاب ہوئی اور عدالت لائی گئی۔ 12 جنوری 2017 کو راجہ خرم علی خان کو بطور جج کام سے روک دیا گیا اور معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ گیا۔ 16 مئی 2017 کو ملزمان پر فرد جرم لگی۔ مقدمے میں 19 گواہان کے بیانات قلمبند ہوئے جن  میں 11سرکاری جبکہ طیبہ کے والدن سمیت 8 غیر سرکاری افراد شامل تھے۔