Sunday, September 8, 2024

طیب اردگان نے امریکا سے ترک مذہبی سکالر فتح اللہ گولن کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا

طیب اردگان نے امریکا سے ترک مذہبی سکالر فتح اللہ گولن کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا
July 17, 2016
انقرہ (ویب ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ترکی میں ناکام بغاوت کےلئے فتح اللہ گولن کو ذمہ دار قراردیتے ہوئے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں گرفتار کرکے ترکی کے حوالے کیا جائے جبکہ فتح اللہ گولن کا کہنا ہے کہ ترکی میں بغاوت سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ تفصیلات کے مطابق صدر رجب طیب اردگان نے ترکی میں ناکام بغاوت کی ذمے داری امریکا میں جلا وطن ترک مذہبی اسکالر اور اپنے سابق حلیف فتح اللہ گولن پر عائد کی ہے اور امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کو گرفتار کیا جائے۔ فتح اللہ گولن امریکی ریاست پینسلوانیا میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہا ہے۔ فتح اللہ گولن نے کہا ہے کہ ترکی میں بغاوت پر وہ یا ان کا گروپ ملوث نہیں۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکا میں پناہ گزین کسی جلاوطن رہنما کی حوالگی کے لیے ترکی کو ثبوت فراہم کرنے ہوں گے۔