Monday, May 6, 2024

طیب اردگان مظفرگڑھ میں ترک حکومت کے تعاون سے بننے والے ہسپتال کا ویڈیولنک کے ذریعے افتتاح کریں گے

طیب اردگان مظفرگڑھ میں ترک حکومت کے تعاون سے بننے والے ہسپتال کا ویڈیولنک کے ذریعے افتتاح کریں گے
May 7, 2015
مظفرگڑھ (92نیوز) مظفرگڑھ میں ترکی حکومت کے تعاون سے بننے والے ٹیکاہسپتال کا افتتاح ویڈیولنک کے ذریعے آج ترک صدر طیب اردگان اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کر ینگے۔ مظفرگڑھ میں ترکی کے تعاون سے بننے والے ٹیکاہسپتال کا افتتاح ترکی کے صدر طیب اردگان ویڈیو لنک کے ذریعے آج کرینگے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ترکی کے وزراءاور سفیر کے ہمراہ ہسپتال پہنچیں گے اور ترکی کے صدر کو بریفنگ بھی دینگے۔ ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ کی طرف سے دورے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ ہسپتال کے ساتھ بننے والے میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد بھی رکھا جائیگا اور ہسپتال کو پانچ سو بیڈز کا حامل بنایا جائیگا۔