Sunday, September 8, 2024

طیب اردگان اور نریندر مودی کا سانحہ لاہور پر پاکستان سے اظہار افسوس

طیب اردگان اور نریندر مودی کا سانحہ لاہور پر پاکستان سے اظہار افسوس
March 28, 2016
انقرہ / نئی دہلی (ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردگان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف کو فون کیے ہیں اور لاہور دھما کے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ یکجہتی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق ترک صدر نے صدر ممنون حسین سے ٹیلی فون پر سانحہ لاہور پر تعزیت کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ، ترک حکومت اور عوام اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک بدترین لعنت ہے۔ پاکستان اور ترکی جس کا مل کر خاتمہ کریں گے۔ ادھر وزیراعظم نوازشریف کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹیلی فون کیا اور لاہور خودکش دھما کے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نواز شریف سے گفتگو میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ بزدل دہشت گردوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا جوقابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ پاکستانی قوم کے ساتھ ہیں۔